پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کورونا کے خلاف اقدامات، عالمی ادارہ صحت نے سندھ حکومت کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے

datetime 1  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کنٹری ڈائریکٹر اور نمائندوں نے ملاقات کی جس میں سندھ حکومت کے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق مراد علی شاہ نے عالمی ادارہ صحت نے کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ گنجائش 6600 ٹیسٹ کردی ہے مگر لوگ ٹیسٹ کروانے میں اتنا تعاون نہیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں 2 ہسپتالوں میں تشدد ہوا، اس لیے ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ڈاکٹرز، نرسز اور عملہ محفوظ رہے کیونکہ ڈاکٹرز ٹھیک رہیں گے تو دوسروں کی زندگی بچا سکیں گے لہذا ہسپتالوں میں توڑ پھوڑ یا ڈاکٹروں کو تنگ کرنا برداشت نہیں۔لاک ڈاؤن سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ وزیراعظم اجلاس کر رہے ہیں، اس میں اہم فیصلے ہوں گے۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے نمائندوں نے کورونا کے خلاف سندھ حکومت کی پالیسی کی تعریف کی۔عالمی ادارہ صحت کے نمائندوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا سے متعلق ہسپتال قائم کرنے سے ڈبلیو ایچ او کو آگاہ کیا، سندھ حکومت کے بروقت اقدامات نے بہتر نتائج دیے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پورے ملک میں مقامی منتقلی کو روکنا ضروری ہے، اسی لیے سماجی دوری اور ایس او پیز پر سختی سے عمل کروانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…