اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں ملک بھر سے شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا فیصلہ کیا جائے گا، اس اجلاس کے دوران تکنیکی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات اور سپارکو کے افسران بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ عید کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس ہوا،
جس میں لاہورسمیت پنجاب بھرمیں چاندنظرآنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل عید ہو گی یان ہیں،حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے پسنی میں چاند نظر آ سکتا ہے، اگر وہاں چاند 8 بج کر 28 منٹ تک نہ دیکھا جا سکا تو اس کے بعد چاند نظر آنے کے امکانات ختم ہو جائیں گے۔آسمان صاف ہونے کے باوجود ٹھٹھہ میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔