بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے نبی اکرمؐ کی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے‘جب تک قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے تب تک ان کو اقلیت تسلیم نہیں کیا جا سکتا، اس وقت تک پاکستان میں کونسا کام نہیں ہو سکتا اور نہ ہو نے دیں گے ؟ چودھری پرویز الہٰی نے دھماکے خیز اعلان کر دیا

datetime 12  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سپیکر چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں تحفظ ختم نبوتؐ کے حوالہ سے وزیر کان کنی و معدنیات حافظ عمار یاسر نے قرار داد پیش کی جس میں کہا گیا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’اے مسلمانو! حضرت محمد رسولؐ تم میں سے کسی مرد کے باپ نہیں ہیں مگر وہ اللہ کے رسول ہیں، اور نبیوں کی مہر ہیں اور اللہ ہر بات کو خوب جاننے والا ہے۔ (یعنی مہر لگ گئی اور یہ راستہ ہمیشہ

کیلئے بند ہو گیا، یہاں سے اب کسی اور نبوت کے اجراء کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا)۔ (سورۃ الاحزاب آیت 40)۔ جامع ترمذی اور سنن ابوداؤد میں حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضورؐ نے فرمایا کہ ’’میری امت میں سے تیس افراد ایسے اٹھیں گے جو کذاب (انتہائی جھوٹے) ہوں گے۔ ان میں سے ہر شخص اپنے بارے میں یہ گمان کرتا ہو گا کہ وہ نبی ہے، حالانکہ میں خاتم النبیین ہوں، اب میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا‘‘۔ حضرت محمدرسولؐ کی عظمت اور فضیلت کا پہلو اس اعتبار سے ہے کہ نبوت آپ پر کامل ہو گئی ہے، رسالت کی آپ پر تکمیل ہو گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم قرآن و حدیث شریف میں حضورؐ کے ضمن میں خاص طور پرتکمیل اکمل جیسے الفاظ بکثرت استعمال ہوئے ہیں۔ جیسا کہ قرآن شریف میں ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ’’آج کے دن ہم نے تمہارے لئے تمہارے دین کو کامل کر دیا ہے اور آپ پر اپنی نعمتوں کا اتمام فرما دیا ہے‘‘۔ یہ ایوان وفاقی کابینہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے قادیانیوں کو اس بنا پر اقلیتی کمیشن میں شامل نہیں کیا کہ قادیانی نہ آئین پاکستان کو مانتے ہیں نہ اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں۔ یہ ایوان اعادہ کرتا ہے کہ آئے روز ناموس رسالتؐپر کوئی نہ کوئی مسئلہ کھڑا کر دیا جاتا ہے، کبھی حج فارم میں تبدیلی کر دی جاتی ہے تو کبھی کتب میں سے خاتم النبیینؐ کا لفظ نکال دیا جاتا ہے لیکن آج تک ان سازشیوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

پاکستان ایک اسلامی ملک ہے لیکن ہمیں تحفظ ناموس رسالتؐ کی بھیک مانگنی پڑتی ہے، یہ ہم سب کیلئے شرم کا مقام ہے۔ یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے، جو لوگ ان سازشوں میں ملوث ہیں ان کو بے نقاب کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے، مزید یہ کہ اقلیتی کمیشن میں ہندو، سکھ اور مسیحی بیٹھے ہیں ہم نے کبھی ان پر اعتراض نہیں کیا کیونکہ وہ اپنے آپ کو مسلمان نہیں کہتے،

ہم اقلیتوں کو آئین میں دیئے گئے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے ہیں۔ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اگر قادیانیوں کا سربراہ یہ لکھ کر بھیج دے کہ وہ آئین پاکستان کو مانتے ہیں اور اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرتے ہیں تو ہمیں ان کے اقلیتی کمیشن میں بیٹھنے پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔ ختم نبوت کا معاملہ ہمارے لئے ریڈ لائن ہے، تحفظ ختم نبوت، تحفظ ناموس رسالتؐ ، تحفظ ناموس اصحابِ رسول، تحفظ ناموس اہل بیت اطہار

اورتحفظ ناموس امہات المومنین رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین سے بڑھ کر ہمارے لئے کوئی چیز نہیں، اس پر ہمارا سب کچھ قربان ہے، اس پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہئے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے کہا ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کا حصہ ہے نبی اکرمؐکی ذات اقدس پر ہماری جان بھی قربان ہے جب تک قادیانی اپنے آپ کو غیر مسلم تسلیم نہیں کرتے تب تک ان کو اقلیت تسلیم نہیں کیا جا سکتا۔ بعد ازاں قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ ایجنڈا مکمل ہونے پرسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…