اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہنگامی دورہ ، 25لاکھ مستحق افراد میں کتنے ہزار روپے فی خاندان کے پیسے تقسیم کر دیئے

datetime 11  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ننکانہ صاحب کادورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ننکانہ صاحب سے صوبے کی تاریخ کے مالی امداد کی تقسیم کے سب سے بڑے انصاف امداد پروگرام کاآغازکیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گورنمنٹ ایم سی گرلزسکول میں قائم انصاف امداد سینٹرکا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انصاف امداد سینٹر میں مستحق افراد سے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق افراد میں امدادی رقوم تقسیم کیں۔بزرگ خواتین نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل انتہائی شفاف ہے ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق افراد کو مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔مستحق افراد نے سینٹر میں کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف امداد پروگرام کے تحت 25لاکھ مستحق خاندانوں کو 12ہزار روپے فی خاندان مالی امداددی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔یہ پروگرام متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے ہے۔پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن سے متاثرہ خاندانوں کو تنہاء چھوڑا ہے نہ چھوڑے گی۔انہوںنے کہا کہ سیاست سے بالاتر ہوکر عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں ۔سیاست کیلئے آگے بہت وقت ہے ۔کورونا وباء پر سیاست چمکانے والوں نے عوام کومایوس کیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو انصاف امداد پروگرام کے بارے میںبریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے ننکانہ صاحب میں جمنیزیم میںقائم 100بستروں پر مشتمل کورونا فیلڈ ہسپتال کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ضلع ننکانہ میں160بستروں پر مشتمل3 فیلڈ ہسپتال قائم کیے گئے ہیں

ننکانہ میں 100بستروں،سانگلہ ہل میں 30بستروں اورشاہ کوٹ میں 30بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال بنائے گئے ہیں،فیلڈ ہسپتال میں چاروینٹی لیٹر بھی فراہم کیے گئے ہیں ۔کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر اقدام کی خود نگرانی کررہا ہوں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں مخصوص کاروبار اوردکانیں آج سے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔مزیدصنعتی یونٹس کو بھی آج سے کھول دیاگیاہے ۔اوپن ہونے والے

کاروبارکوحکومت کی وضع کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ کو فیلڈ ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ننکانہ شہر کا دورہ کیا اورسڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے سید والا روڈ کا بقیہ تعمیراتی کام 15روز میں مکمل کرنے کا حکم دیاہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

کشمیر روڈاورپیر احمد شاہ روڈکا بھی معائنہ کیا۔انہوںنے کہا کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل ضروری ہے ،اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کروںگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کوروناکی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہااورمزید محنت سے کام کرنے کی تلقین کی۔صوبائی وزراء میاں خالد محمود،اسد کھوکھر،تیمور بھٹی،ضلع ننکانہ کے اراکین اسمبلی،تحریک انصاف کے ضلعی صدر و جنرل سیکرٹری، ٹکٹ ہولڈرز،سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربنائزیشن،کمشنر لاہورڈویژن،آر پی او شیخوپورہ اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…