پنجاب میں 8 بی ایس ایل تھری لیبز فنکشنل، ایک لاکھ 7 ہزارسے زائد ٹیسٹ کر چکے، 6اضلاع میں سمارٹ سییمپلنگ کا آغاز

6  مئی‬‮  2020

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء سید صمصام بخاری، ملک اسد کھوکھر، نعمان لنگڑیال، سردار آصف نکئی، سردار محمد سبطین خان، رکن پنجاب اسمبلی غضنفر عباس اور سابق رکن اسمبلی رائے حسن نواز شامل تھے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی کو

کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کے حوالے سے مزید موثر کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے لہٰذا یہ آپ کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنی تمام ترکوششیں موجودہ غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروئے کار لائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔ پنجاب حکومت اب تک تقریباً ایک لاکھ 7 ہزارسے زائد ٹیسٹ کر چکی ہے ۔ پنجاب میں 8 بی ایس ایل تھری لیبز کو فنکشنل کر دیا گیا ہے ۔ ان لیبز پر 62کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت کی روزانہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت 6 ہزار سے بڑھ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران تقریباً 5030 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بتدریج 10 ہزار روزانہ تک بڑھا دیا جائے گا۔ کورونا سے نمٹنے کیلئے وسائل کی کوئی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے 3086 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ 6اضلاع میں سمارٹ سییمپلنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ ، گجرات اور فیصل آباد میں سمارٹ سیمپلنگ کے تحت مختلف کیٹیگریز کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو موجودہ حالات میں بے روزگار ہونے والوں کی پریشانیوں کا ادراک ہے۔ احساس کفالت پروگرام کے تحت ضرورت مند شہریوں کو 12 ہزار روپے کی رقم انتہائی شفاف طریقے سے دی جا رہی ہے جبکہ چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو 3 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔10 لاکھ خاندان چیف منسٹر رمضان پیکج سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی سے

نمٹنے اور گندم خریداری مہم میں بھی فعال انداز میں فرائض سرانجام دیئے جائیں۔ گندم خریداری مہم ہدف کے حصول تک جاری رہے گی۔ منتخب نمائندے اپنے علاقوں میں گندم خریداری مہم کی نگرانی کریں اور کاشتکاروں کے مسائل حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کرنے والوں کی

جگہ جیل ہے۔ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔عوامی نمائندے ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی مانیٹرنگ کا فریضہ سرانجام دیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزاورپیرامیڈیکل سٹاف کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے۔ دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش مسیحائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…