اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ نے  وکلاء کے پر نوٹوں کی بارش کر دی ، اتنی بڑی رقم جاری کر دی کہ دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے

datetime 28  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اورگراں فروشوں کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن سخت کرنے کا حکم دیاہے-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کو ہدایات دی ہیں کہ صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے۔ عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں ہوگی-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے انتظامی افسران کو منڈیوں میں نیلامی کے عمل کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کے تحت ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔بابرکت مہینے میں ذخیرہ اندوزی اورناجائز منافع خوری کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔وزیراعلیٰ آفس میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت منعقد ہوا،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بریفنگ کے دوران بعض ترقیاتی منصوبوں کی  تصویریں دکھا کر متعلقہ حکام کو لاجواب کردیا اور بعض منصوبوں کے ناقص معیار شدید اظہار برہمی کیا اور متعلقہ حکام سے بازپرس بھی کی-وزیراعلیٰ نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو موقع پر جا کر تحقیقات کاحکم دیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ افسران خود جاکر ترقیاتی منصوبوں کا بغور جائزہ لیں،موقع پر کیا ہورہاہے-کیسے ممکن ہے کہ سڑک ایک دن بنے اور اگلے دن ٹوٹی ہوئی نظر آئے-خود ٹیمیں بھیج کر ترقیاتی منصوبوں کا خفیہ طورپر جائزہ لے رہا ہوں-سرکار کی پائی پائی کے امین ہیں،گھپلے نہیں کرنے دیں گے-متعلقہ محکمے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے بارے میں تصدیقی سر ٹیفکیٹ پیش کریں گے-عثمان بزدار نے کہاکہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جائے-کرپشن کے بارے میں زیروٹالرنس کی پالیسی پر عمل کریں گے -جو افسر کام کرے گا اسے انعا م بھی دیں گے اورکام نہ کرنے والا بالکل برداشت نہیں -تساہل، کوتاہی اور کرپشن قطعاً برداشت نہیں کروں گا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی-اجلاس میں چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری اربن سروسز، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ویڈیولنک پر سول سیکرٹریٹ دربار ہال سے سیکرٹریز اور حکام،ڈیرہ غازی خان /تونسہ شریف سے

کمشنر ،آر پی او او ردیگر حکام نے شرکت کی-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور ہائی کورٹ بارکے عہدے داروں اور وکلاء کے وفد کو صوبہ بھر میںکورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے وکلاء کے لئے 10کروڑ روپے امدادی رقم کا چیک دیا ہے- صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجودتھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ

بار ایسوسی ایشن کے ذریعے صوبہ بھر میں مالی دشواریوں کا سامنا کرنے والے وکلاء کو مالی امداد دی جائے گی-وکلاء برادری کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے ،حکومت ممکنہ وسائل فراہم کرے گی -صوبہ بھر کے وکلاء کے لئے دیگر سہولتیں بھی فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں-وزیراعلیٰ نے بتایا کہ دور دراز شہروں سے آنے والے وکلاء کی سہولت کیلئے لاہور میں سٹیٹ آف دی آرٹ قیام گاہ بنائی جائے گی،

انہو ں نے ہدایت کی کہ وکلاء ٹاور کے لئے موزوں جگہ کا انتخاب کر کے جلد کارروائی شروع کی جائے- لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کاوشوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کڑے وقت میں وکلاء برادری کی مدد کا جذبہ خوش آئند ہے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہمیشہ وکلاء کے مسائل کے حل کو مقدم جانا ہے-ملاقات میں صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت ،

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل، صدرلاہور ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن طاہر نصر اللہ وڑائچ اور نائب صدر پنجاب بار کونسل لالہ محمد اکرم خاکسار، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل مہر فیاض،عمیر خان نیازی،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل انیس ہاشمی بھی موجود تھے-بعدازاںوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے وزیراعلیٰ آفس میں سرکار بابا عرفانی  ؒ سندرشریف کے سجادہ نشین پیر سید محمد حبیب عرفانی نے ملاقات کی –

ملاقات میں رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب اور دیگر زعما بھی شریک تھے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کورونا سے بچائو کے لئے اقدامات پر عملدرآمدکے سلسلے میں علماء و مشائخ کا تعاون قابل ستائش ہے- سماجی دوری ہی کورونا سے بچائو کا واحد اورحتمی حل ہے- علماء کرام اپنے حلقہ اثر میں سماجی دوری کا عوامی شعور بیدار کرنے کے لئے بھرپور کردارادا کریں –

نماز اور تراویح کے لئے وباء کے دنوں میں گھر بہترین مقام ہے-طے شدہ حکمت عملی کے مطابق تعاون کرنے پر علماء اور مشائخ کے شکر گزار ہیں- علماء اور مشائخ سے مشاور ت او رخدمات سے استفادہ کیا جائے گا- رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے اس موقع پر کہاکہ کوروناسے بچائو کے لئے صوبہ پنجاب نے موثر اقدامات کر کے لیڈ لی-پنجاب نے بروقت اقدامات کر کے کوروناکو بے محابا پھیلنے سے بچا لیا-

پیر سید محمد حبیب عرفانی سجادہ نشین سندر شریف نے کہاکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاعوامی خدمت کا جذبہ ہر لحاظ سے قابل تحسین ہے- وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آج گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلی فون پررابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے گورنر سندھ کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ آپ کو جلد کورونا سے صحت یاب کرے -گورنر سندھ عمران اسماعیل نے خیریت دریافت کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا-

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…