اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میڈیا جھوٹا ہے، میں بھی کہتا ہوں کہ ہم جھوٹے نہیں ہیں ، میں نے یہ بھی مان لیا کہ بین الاقوامی سطح پر ہماری سچائی اور ایمانداری کی قسمیں کھائی جاتیں ہیں ۔ تفصیلات سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کے منہ سے نکلے یہ الفاظ سن کر حیرت اور دکھ ہوا لیکن اگر نکل گئے وہ سچے ہیں یا نہیں ۔
یہاں تو ایک بازار لگا ہوا ہے کہ لوگ آتے ہیں چیز کے حلیہ اور دام دیکھتے اور خرید کر نکل جاتے ہیں ، لیکن یہاں کم تولنا ، ملاوٹ کرنا اور چیز کی زیادہ قیمت وصول کرنابھی جھوٹ ہی کہلاتا ہے ۔ مولانا طارق جمیل نے بڑی دل کر معذرت کر لی ، وہ تبلیغ کرتے ہیں ، وہ ہیں بھی بہت محبت کرنے والے انسان ہیں ۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ غلطی کوئی ایک کرتا ہے یہاں سزا سب کو سنا دی جاتی ہے ، باقیوں کے ساری زندگی کی محنت پر پانی پھیر دیا جاتا ہے ۔ حسن نثارکا مولانا طارق جمیل سے معافی مانگتے ہوئے کہنا تھا کہ میں کچھ لوگوں کے نامناسب رویوں پر مولانا صاحب سے معافی مانگتا ہوں ۔