اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 1.7 ارب ڈالر فنڈز فراہم کرے گا ۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر سے ورچوئل میٹنگ ہوئی ،اے ڈی بی نے کورونا رسپانس کے لیے 1.7 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ۔ذرائع کے مطابق اے ڈی بی
80 کروڑ ڈالر کی بجٹ سپورٹ رواں سال جون تک منظور کریگا ،مزید 90 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط دسمبر 2020 تک فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق بجٹ سپورٹ پروگرام کے تحت رقم خصوصی رعایتی بنیادوں پر دی جائے گی ،وفاقی وزیر نے ایشین ترقیاتی بینک کا کرونا رسپانس کے لیے مالی تعاون کا شکریہ اداکیا۔