پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پنجاب میں کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اور تنظیموں کی فہرست جاری ، زکوۃ وعطیات نہ دینے کی ہدایات

datetime 23  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قرار دی گئی 79 جماعتوں اورتنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ان جماعتوں اور تنظیموں کو زکوۃ وعطیات نہ دئیے جائیں۔رمضان المبارک کے دوران مسلمان دل کھول کرصدقات وعطیات دیتے ہیں اورزکوۃ اداکرتے ہیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم قراردی گئی ایسی 79 جماعتوں کی فہرست جاری کی ہے جن پر صدقات وعطیات اور چندہ جمع کرنے پرپابندی عائد ہے۔ شہریوں کو کہا گیا ہے کہ کالعدم جماعتوں ،تنظیموں کو عطیات دینااوران کی معاونت قانون جرم ہے۔ شہری اپنی زکوۃ، عطیات ضرروت مندوں اورحقداروں کودیں، زکوۃوعطیات دیتے ہوئے ا س بات کویقنی بنائیں کہ آپ کے عطیات کالعدم تنظیموں تک نہ پہنچ سکیں۔محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے جاری کی گئی کالعدم جماعتوں کی فہرست لشکرجھنگوی، سپاہ محمد، جیش محمد، الرحمت ٹرسٹ بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی شامل ہیں، اسی طرح لشکرطیبہ، سپاہ صحابہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک نفاذ شریعت محمد، تحریک اسلامی، القاعدہ ، ملت اسلامیہ پاکستان ، خدام الاسلام (جیش محمد)، اسلامی تحریک سابق تحریک جعفریہ، جمعیت الانصار، جماعت الفرقان اورحزب التحریر بھی کالعدم جماعتوں میں شامل ہیں۔ خیرالناس انٹرنیشنل ٹرسٹ، بلوچستان لبریشن آرمی، اسلامک اسٹوڈنٹس موومنٹ، لشکر اسلامی، انصارالاسلام، حاجی نامدارگروپ، تحریک طالبان پاکستان بھی کالعدم ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان ریپبلکن آرمی، بلوچستان لبریشن فرنٹ، لشکر بلوچستان، بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ، بلوچستان مسلح دفاع، شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت، مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت، تنظیم نوجوانان اہل سنت گلگت، پیپلزامن کمیٹی لیاری، اہل سنت والجماعت، الحرمین فاؤنڈیشن، رابطہ ٹرسٹ، انجمن امامیہ گلگت بلتستان، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت، تنظیم اہل سنت والجماعت گلگت اور بلوچستان بنیادپرست آرمی بھی کالعدم ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…