کوئٹہ(آن لائن)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پرائیوٹ سکولوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کرونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے پریشان والدین کو بچوں کے بھاری فیسوں کے کارڈ تھما دیئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت بلوچستان کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کے دوران پرائیوٹ اسکول کے مالکان بچوں کے
والدین سے 20فیصد کٹوتی کے ساتھ فیس وصول کریں جبکہ پرائیوٹ اسکولوں کے انتظامیہ نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے والدین کو بھاری فیسوں کی ادائیگی کے لئے فیس کارڈ تھما دیئے جس کے باعث والدین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے والدین نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر لاک ڈائون نے پہلے ہی معیشت کی کمر توڑ دی ہے ہمارے پاس کھانے پینے کے لئے وسائل دستیاب نہیں ہے جبکہ پرائیوٹ اسکولوں کے انتظامیہ نے نہ بچوں کو تعلیم دی ہے اور نہ ہی کوئی اخراجات اٹھائے ہیں اس کے باوجود ہمیں اسکول فیسوں کے کارڈ تھما دیئے ہیں ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غریب والدین پر رحم کرتے ہوئے پرائیوٹ اسکولوں کے خلاف ایکشن لیں ۔