جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

کپتان کے کھلاڑی نے جو کہا کر دکھایا ، پنجاب حکومت نے پاکستانیوں کا دل جیت لیا ، ماضی کے حکمرانوں کی طرح نہ نمائش کی نہ ہی کوئی شوبازی۔۔۔ 24گھنٹے میں ریکارڈقائم ، 150کروڑ روپے کی مالی امداد مستحق افراد میں تقسیم

datetime 5  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت دیگر مستحق افراد کو بھی کوائف کی تصدیق کے بعد فوری طو رپر مالی امداد دی جائے گی۔92کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کا چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام رفتار، معیاراور شفافیت کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہے اورہم جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماضی کے حکمرانوں کی

طرح نمائش کرتے ہیں نہ شوبازی۔چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت اصل حقداروں کو ان کا حق پہنچائیں گے ۔چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کے تحت ایک لاکھ 70ہزار مستحق افراد کو مالی امداد پہنچا دی گئی ہے ۔ مستحق افراد میں 24گھنٹے کے اندر تقریبا ً 150کروڑ روپے کی مالی امداد تقسیم کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ نے وزراء کو اضلاع میں کورونا کے ساتھ گندم خریداری مہم کی نگرانی کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیاہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت کاشتکاروں کے حقوق اور صحت کا تحفظ یقینی بنائے گی،گندم خریداری کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے حتیٰ الامکان اجتماع سے گریز لازمی ہے ۔گندم کی کٹائی کے لئے انسانی وسائل کے بجائے مشینری پر انحصار سود مند ثابت ہوگا۔ حکومت اورشہریوں کے اشتراک سے غریب او رنادار افراد کیلئے راشن اور امدادی سامان کی فراہمی کا آغازکر دیا گیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اپیل پر مخیر حضرات او رتاجر برادری نے کروڑوں روپے مالیت کے امدادی سامان کے خطیر عطیات پیش کئے ہیں۔مختلف اضلاع کے لئے پہلے مرحلے میں 100ٹرکوں پر مشتمل راشن اور امدادی سامان موصول ہوچکا ہے ۔بعدازاں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی گراؤنڈ آکر اپنی نگرانی میں امدادی سامان سے بھرے ٹرک متعلقہ اضلاع کو روانہ کئے ۔دریں اثنا وزیراعلیٰ نے تونسہ کے علاقے بستی کھیوے والی میں غلط انجکشن سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…