امریکہ سے آنے والے پاکستانی خاندان کے 3 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی، پورا علاقہ ہی سیل کر دیا گیا

3  اپریل‬‮  2020

نوشہرہ کینٹ(آن لائن ) نوشہرہ میں امریکہ پلٹ پاکستانی نژاد امریکی فیملی خاوند بیوی سمیت تین افراد میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان کے مطابق کرونا مثبت ٹسٹ آنے والے دونوں افراد میاں بیوی ہیں اور دونوں افراد چار ہفتے قبل امریکہ سے آئے تھے۔تیسرا کیس چترال کے سلطان مراد چترالی حال اکبرپورہ محلہ سیدان تبلیغی اجتماع لاہور رائے ونڈ سے بیٹی کے گھر اکبرپورہ آیا۔

لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں کرونا آئیسولیشن وارڈ سے فرار ہوکر آکبرپورہ آیا ہوا تھا سلطان محمد چترالی کا ٹیسٹ قاضی حسین احمد میڈئکل وارڈ میں کیاگیاجو کہ مثبت آیا۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان نے کہا کہ کرونا مثبت ٹسٹ آنے والے دونوں افراد میاں رفیق جان اور اسکی بیوی سکول ٹیچر فریزہ بیگم ہیں اور دونوں افراد چار ہفتے قبل امریکہ سے آئے تھے، دونوں افراد میں کرونا وائرس کے علامات تھے جس کے بعد RMI سے ٹسٹ ہونے کے بعد مثبت آیا۔گجو خان میڈئکل کالج ہسپتال صوابی میں زیرعلاج ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ کا علاقہ شیدو قاضیان کو سیل کردیا ڈپٹی کمشنر شاہد علی خان نے کہا کہ دونوں افراد جس نے ملے ہیں ان کے بھی ٹسٹ کیا جارہا ہیں ،تحصیل جہانگیرہ کا علاقہ شیدو کو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیا ہیں۔ اب تک نوشہرہ میں 7 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہیں جس میں کرونا وائرس کے باعث 85 سالہ خاتون تاج بی بی کرونا وائرس سے گزشتہ روز جان بحق جبکہ 11 افراد کے کرونا ٹسٹ نیگیٹوں آئے ہیں جبکہ 4 افراد کے ٹسٹ ابھی آنا ہیں۔نوشہرہ محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق اکبرپورہ سیدان محلہ میں چترال کا رہایشی سلطان مراد چترالی تبلیغی اجتماع لاہور میں شرکت کے بعد اپنی بیٹی گھر واقعہ اکبرپورہ محلہ سیدان آیا تکلیف پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور داخل کیاگیا جہاں سے سلطان مراد چترالی فرار ہوکر اکبرپورہ آیا گیا ضلعی انتظامیہ نے اس کو پکڑ کر پولیس ہسپتال پشاور منتقل کیا جہاں ٹیسٹ کروانے کے بعد قاضی حسین احمد میڈئکل کمپلکس نوشہرہ کرونا وائرس آئیسولیشن وارڈ میں داخل کردیاگیاہے۔ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور سے فرار ہونے والے تبلیغی جماعت کے امیر سلطان مراد چترالی کے ٹیسٹ میں کرونا مثبت ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کے مطابق شیدو اور اکبرپورہ کے مزکورہ رہایشی محلوں اور تین گلیوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…