اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں لاک ڈائون کی مدت میں اضافہ ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ آج مشترکہ فیصلہ ہوا کہ موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک بھرمیں لاک ڈائون 14اپریل
تک جاری رکھا جائے گا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ لاک ڈائون کی وجہ سے کرونا وائرس کے پھیلائو میں کافی حد تک کمی رونما ہوئی ہے تاہم ابھی یہ ضرورت محسوس کی گئی ہے کہ لاک ڈائون کو 14اپریل تک جاری رکھا جائے ۔