لاہور( این این آئی )معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی یونیورسٹی میں کورونا وائرس سے متعلق تحقیق کی گئی ہے اور یہ سامنے آیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس پاکستان میں موجود وائرس سے مختلف ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عطا الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں وائرس کی ساخت میں کچھ جگہ پر تبدیلی ہے، چین میں کورونا وائرس پاکستان میں موجود وائرس سے مختلف ہے۔پلازما ٹرانسفیوژن سے
متعلق ابھی مشاہدہ جاری ہے، چین میں بھی پلازماٹرانسفیوژن پرمشاہدہ کیاگیا جبکہ عالمی سطح پر پلازما ٹرانسفیوژن کومکمل طورپراستعمال نہیں کیاگیا۔ڈاکٹرعطا الرحمان نے بتایا کہ پاکستان میں کورو ناوائرس سے اموات کاڈیٹا دنیا سے مختلف ہے، پاکستان میں کورونا وائرس سے متعلق اب تک ڈیٹاحوصلہ افزاء ہے، ملک میں اس وقت تعدادبڑھ رہی ہے مگر تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا، گراف جب نیچے آنا شروع ہوگاتوتعدادسے متعلق درست معلوم ہوسکے گا۔