اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کرونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں بھی کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ میں بھی اس مہلک وائرس نے متعدد لوگوں کی جان لے لی ہے ایسے میں وہاں موجود پاکستانی میجر جنرل کے بیٹے کی موت بھی کرونا وائرس کی وجہ سے ہوئی ہے۔ ایک موقر انگریزی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکہ میں موجود ایک پاکستان آرمی کی میجر جنرل عبیرہ چوہدری
اور ریٹائرڈ بریگیڈئر کا بیٹا امریکہ میں کرونا وائرس کا نشانہ بن کر جاں بحق ہو گیاہے۔ رپورٹ کے مطابق 26 سالہ رحمان شکر پاکستان آرمی کی میجر جنرل عبیرہ چوہدری اور ریٹائرڈ بریگیڈیئر عرفان شکر کا بیٹا تھا جو امریکہ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ میں بطور مالیاتی نظام فرائض سرانجام دے رہا تھا۔ کچھ روز قبل اس میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور انہیں واشنگٹن کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور وفات پاگئے۔