اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر پاور بننے کے قریب پہنچ گیا، امریکی تھنک ٹینک نے پاکستانیوں کوزبردست خوشخبری سنا دی

datetime 5  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان 25 سال کے بعد سپرپاور بن جائے گا۔معروف تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلے 25 سال میں پاکستان سپر پاور ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف میں نہیں پوری دنیا کہہ رہی ہے۔

امریکا کے معروف چارٹرڈاکاوٴٹنٹ فراینک گریہن کہتے ہیں کہ افغانستان میں امن ہو گیا اور پاکستان نے اپنی سمت درست کرلی تو اگلے 25 سال میں پاکستان دنیا کا سپر پاور بن جائے گا۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ 1776 میں کون سوچ سکتا تھا کہ 100 سال بعد امریکہ سپر پاور بن جائے گا؟ کوئی نہیں سوچ سکتا تھا کہ 30 سال کے دوران 70کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا جا سکتا ہے مگر یہ بھی چین نے کر د کھایا۔ امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی نیوکلیئر پاور کی طاقت 2030 میں تیسرے نمبر پر آجائے گی۔سمیع ابراہیم کا مزیدکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان درست سمت میں چل رہے ہیں جو تعلیم اور سیاحت کو ترجیح دے رہے ہیں۔عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اڑھائی کروڑ بچوں کو سکول بھیجنے کی بات کی۔ اگر یہ بچے سکول چلے گئے تو ہنر مند افراد بن کر نکلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیاحت پر بھی پاکستان بہت تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس پر سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دوسری افغان صدر اشرف غنی کو اپنی فکر ہے کہ اگر امریکہ چلا گیا تو میری حکومت بھی چلے جائے گی۔اسی لئے امریکہ نے طالبان پر حملہ کیا اور موقف اختیار کیا ہے کہ حملہ دفاع میں کیا گیا ہے۔ تاہم طالبان نے امریکہ پر حملے نہیں کئے افغانی آرمی کو نشانہ بنایا۔

سمیع ابراہیم نے کہا کہ بھارت اسی لئے افغانستان میں امن نہیں چاہتا کیونکہ اسے معلوم ہے کہ افغانستان میں امن آگیا تو پاکستان سپر پاور بن جائے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ کچھ میڈیا گروپ عمران خان کے خلاف مہم چلا رہے ہیں تاہم پاکستان کے عوام بہت سمجھدار ہیں اور سمجھ سکتے ہیں کہ پاکستان اس وقت درست سمت میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…