ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ق لیگ نے 2 بڑی وکٹیں اڑا دیں، اہم ترین سیاستدان چوہدری برادران سے جا ملے

datetime 17  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی، مونس الٰہی ایم این اے اور سینیٹر کامل علی آغا سے سمندری سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی چودھری مظہر علی گِل اور چودھری عارف محمود گِل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

انہوں نے آئندہ بلدیاتی الیکشن پاکستان مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے لڑنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے پاکستان مسلم لیگ میں ان کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصل آباد میں پارٹی کو مضبوط اور فعال بنائیں اور تمام کارکنوں اور ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلیں تاکہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں اپنے امیدواروں کو کامیاب کرایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے جس طرح عوام کی خدمت کی اور ان کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کیا وہ اپنی مثال آپ اور پنجاب کی بلدیاتی تاریخ کا سنہرا دور تھا جس میں ریکارڈ ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے کام کئے گئے۔ دونوں سابق ارکان اسمبلی کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہونے والوں میں چودھری خالد محمود گِل، حمزہ خالد گِل، شیخ اظہر اقبال اور حاجی عبدالقادر بھی شامل تھے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…