جمعرات‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2026 

گورنر سندھ کے پاس کوئی اختیار نہیں، وہ اپنے چپڑاسی کو بھی نہیں ہٹا سکتے، گورنر صرف کیا کر سکتے ہیں؟ سعید غنی نے ایم کیو ایم کو دوبارہ دعوت دیدی

datetime 1  فروری‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی)وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا ہے آئی جی سندھ کسی کی شہ پر بیٹھے ہیں، وفاق انہیں تبدیل کیوں نہیں کرتا، گورنر سندھ کے پاس کوئی اختیار نہیں، وہ اپنے چپڑاسی کو بھی نہیں ہٹا سکتے۔ ایم کیو ایم کو نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیے۔بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام بدلنے کیلئے قانون کو بدلنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعلی سندھ صوبے میں جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں اسلام آباد میں ملاقاتیں کررہے ہیں، ان کی جہانگیرترین سے ملاقات کا علم نہیں، صوبہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جا رہا ہے،عملی طور پر پولیس کا سربراہ حکومت کے کہنے پرکام نہیں کررہا، 18 ویں ترمیم کے بعد گورنر سندھ کی خاص اہمیت نہیں۔ گورنر صاحب صرف موجیں کرنے کے لیے ہیں، وہ تو گورنر ہاؤس میں لگے چپراسی کا بوریا بستر گول نہیں کر سکتے۔ آئی جی سندھ کسی کی شہ پر بیٹھے ہیں، وفاق انہیں تبدیل کیوں نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ نون لیگ نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی تھی۔ بی آئی ایس پی کے فارمز مخالف جماعتوں کو بھی دیے گئے تھے، سینیٹ اور قومی اسمبلی نے بی آئی ایس پی پروگرام کو منظور کیا تھا،اب بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے لیے قانون بدلنا ہوگا، لوگوں کے دلوں میں بے نظیر بھٹو کا نام ہے۔سعید غنی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عوام مصیبت میں ہے، کوئی طبقہ سکون سے اپنی زندگی نہیں گزار رہا، جو سکون چاہتے ہیں انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا ہوگا، ایم کیو ایم کو نالائق حکومت کا ساتھ چھوڑ کر ہمارا ساتھ دینا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ نیب پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھوڑ کر سینیٹ کے لوگوں کو پکڑ رہا ہے، اگر کسی پر کرپشن ثابت ہو جائے تو ضرور کارروائی ہونی چاہیے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…