کراچی (آن لائن) کراچی کے علاقے کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلائشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، کچرا کنڈی میں گدھوں کے سر اور آلاشیں ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں گدھے کے گوشت فروخت ہونے لگا یا کوئی اور ماجرہ ہے۔ اس حوالے سے کراچی کے علاقے کلفٹن میں ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے قریب گدھوں کے سر اور آلاشیں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
مذکورہ مقام پر کچرا کنڈی میں تین گدھوں کے سر اور ان کی آلاشیں پڑی ملی ہیں، کنٹونمنٹ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد مبینہ طور پر ذبح کئے گئے گدھے کے سراور آلاشیں پھینک کر فرار ہوگئے، بعد ازاں کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی صفائی کا عملہ گدھوں کی باقیات اٹھا کر لے گیا۔یاد رہے کہ کراچی میں گدھوں کی تقریباً پانچ ہزار کھالیں پکڑے جانے کے کیس کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کھالیں لاہور سے کراچی بذریعہ ٹرین بھیجی گئیں، 3 گوداموں میں رکھی گئیں۔کراچی اور لاہور کے کئی گروہ اس مکروہ دھندے میں ملوث ہیں، لاہور سے کراچی کھالیں ٹرین میں کارگو کے نام پر بک کروا کے بھیجی گئیں،۔یہ کھالیں کراچی پہنچا کر شہر قائد کے تین گوداموں میں رکھی گئیں جو کہ گلستان جوہر، کورنگی گودام چورنگی اور ماڑی پوری میں واقع ہیں۔