بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

بندکئے گئے یوٹیلٹی سٹورز کی نشاندہی کی جائے، حکومت نے زبردست اعلان کر دیا

datetime 9  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ 2019ء معیشت کے استحکام کا سال تھا، 2020ء کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سال ہے، اسلام آباد میں 53 ہزار مستحق افراد کو صحت کارڈ مارچ تک جاری کئے جائیں گے، تمام سابق قبائلی اضلاع کے رہنے والوں کو 2020ء تک یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ 2019 میں خسارے میں چلنے والے ادارے بہتری کی سمت گامزن ہوئے

اس کے بعد اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے ہیں، صحت انصاف کارڈ پورے ملک کے لئے شروع ہوگیا ہے، 57 لاکھ افراد کے لئے یہ کارڈ جاری کئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ اسلام آباد میں 53 ہزار مستحق افراد کو صحت کارڈ مارچ تک جاری کئے جائیں گے، تمام سابق قبائلی اضلاع کے رہنے والوں کو 2020ء تک یہ کارڈ جاری کئے جائیں گے، پورے صوبہ کے پی کے میں مستحق افراد کو صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت میسر آسکے گی، اس کے علاوہ ملک بھر میں ایک کروڑ افراد کو صحت انصاف کارڈ کا اجراء اسی سال یقینی بنایا جائیگا جس سے سات لاکھ 20 ہزار روپے تک مفت علاج یا کسی بھی سرکاری یا بہترین پرائیویٹ ہسپتال میں کرایا جاسکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اراکین اپنے اپنے حلقوں میں صحت انصاف کارڈ کے لئے کام کریں تاکہ مستحق لوگوں کو یہ کارڈ مل سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ 2019ء معیشت کے استحکام کا سال تھا، 2020ء اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا سال ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر مستحق افراد کوسبسڈی دینے کے لئے 6 ارب روپے جاری کردیئے گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد سردی میں شاہراؤں پر سونے والوں کے لئے شیلٹر پروگرام شروع کیا جس سے اس وقت لاکھوں افراد مستفید ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ احساس پروگرام پاکستان کی تاریخ کا غربت کے خاتمہ کا سب سے بڑا پروگرام ہے، یہ صرف بی آئی ایس پی تک محدود نہیں ہے،

اس کا دائرہ کار بہت وسیع ہے، اس میں طالب علموں‘ نوجوانوں‘ بیواؤں کے لئے امداد اور قرضوں کی سہولت دی گئی ہے، جن لوگوں کو بی آئی ایس پی سے نکالا گیا ان کا ڈیٹا موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خیبرپختونخوا میں 2014ء میں شروع ہوا، اب پورے پاکستان میں اس کا اطلاق ہوگا۔ پورے ملک میں 5.7 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔نکتہ اعتراض پر شیر اکبر خان نے کہا کہ بونیر میں یوٹیلٹی سٹورز بند ہو چکے ہیں‘ بونیر سمیت ملک بھر میں بند ہونے والے یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں۔ اس کے جواب میں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ بونیر میں جو بھی یوٹیلٹی سٹورز بند کئے گئے ہیں ان کی نشاندہی کی جائے۔ انہیں کھولنے کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…