سرگودھا(این این ائی)پنجاب حکومت نے پنجاب پولیس میں بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی۔ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس میں 310 نئی بھرتیوں کے لئے حکومت پنجاب نے منظوری دی ہے جبکہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول کی سیکورٹی کے لئے ریٹائرڈ آرمی عملے کی بھرتی کا فیصلہ کرلیا گیا اور اسٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے بجھوائی گئی سمری منظور کی گئی ہے۔
بتایا گیا کہ ریٹائرڈ آرمی عملہ ایلیٹ پولیس ٹریننگ سکول میں سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے گا جس کے لئے پنجاب پولیس ایلیٹ سکول کی سیکورٹی کے لئے ریٹائرڈ آرمی عملہ بھرتی کرے گا۔اسپیشل برانچ میں ٹیکنکل کیڈر کی 277 پوسٹوں پر اسٹاف کی بھرتی کی منظوری دی گئی ہے یاد رہے کہ قبل ازیں پنجاب حکومت نے اداروں میں نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کررکھی تھی۔