اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی شاہراہوں پر یکم جنوری سے نئے جرمانوں کا اطلاق ہو گا ،موٹر وے پولیس کی جانب سے جرمانوں کی شرح سے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی گئی ۔ترجمان موٹر وے پولیس سید عمران احمد کا کہناتھا کہ تیز رفتار بسوں کو دس اور کار کو 2500 روپے جرمانہ ہو گا جبکہ بس میں گنجائش سے زیادہ مسافر بٹھانے پر پانچ ہزار جرمانہ کیا جائے گا ۔ترجمان کا کہناتھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر ایک ہزار روپے
جرمانے کا سامنا کرنا ہو گا ، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر کار اور موٹر سائیکل کو پانچ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا ۔ترجمان موٹروے کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر موٹر سائیکل سوار کو 500 روپے جرمانہ کیا جائے گا جبکہ گاڑی کو 2 ہزار کیا جائے گا ۔عمران احمد کا کہناتھا کہ سیفٹی بیلٹ استعمال نہ کرنے پر کار اور ایل ٹی وی پر 1500 جبکہ بڑی گاڑیوں کو 3 ہزار روپے جرمانہ کیا جائیگا۔