ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

لاڑکانہ کے تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ فنڈز دیئے جانے کا انکشاف

datetime 9  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)قومی احتساب بیورو (نیب) کی منی لانڈرنگ کے خلاف تحقیقات میں لاڑکانہ کے دو ٹاؤنز پر مشتمل چھوٹے سے علاقے کو کراچی سے بھی زیادہ بجٹ دیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تعلقہ ڈوکری کی 2015 کے ریکارڈ کے مطابق آبادی محض سوا 5 لاکھ ہے، تعلقہ ڈوکری کو سب سے زیادہ رقم 2016 سے 2017 کے درمیان جاری کی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق تعلقہ ڈوکری کو کراچی سے بھی زیادہ ترقیاتی کاموں کا بجٹ دیا گیا، تعلقہ ڈوکری کو 10سالوں میں 20 ارب سے زائد کے فنڈز دیئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام فنڈز ترقیاتی کاموں کے نام پر خرچ کیے گئے مگر علاقے میں کوئی کام نہیں ہوا، جاری کیے گئے اربوں روپے ٹھیکیداروں کی ملی بھگت سے بیرون ملک منتقل کیے گئے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے ٹھیکے جن کمپنیوں کو دیئے گئے وہ صرف کاغذات میں تھیں، کمپنیوں کے نام پر جاری رقم اہم شخصیات کے اکاؤنٹس اور بعدازاں بیرون ملک منتقل کی گئیں۔نیب ذرائع کے مطابق افسران سمیت 100 سے زائد ٹھیکیداروں کے بیانات بھی ریکارڈ کر لیے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلقہ ڈوکری کے جعلی کھاتوں کا ریکارڈ اکاؤنٹ کیس کی تفتیش میں سامنے آیا تھا، اکاؤنٹ کیس میں گرفتار ندیم بھٹو کے اکاؤنٹ میں بھی ترقیاتی کاموں کے لئے جاری رقم منتقل کی گئی۔جے آئی ٹی نے تعلقہ ڈوکری کی تحقیقات بے نامی اکاؤنٹ سے الگ کرنے کی سفارش کی تھی۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نیب نے پہلی تحقیقات کی ابتدائی رپورٹ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو ارسال کر دی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…