کوئٹہ(این این آئی)قومی احتساب بیورو بلوچستان کو رواں سال 88سیاستدانوں،موجودہ،سابق سیکرٹریز اور افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے 18افراد کے خلاف ریفرنس دائر کئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان کورواں سال 2019کے دوران مجموعی طور1380 شکایتیں موصول ہوئیں نیب بلوچستان نے متعدد سیاست دانوں، موجودہ اور سابق سیکرٹریز اور آفیسران سمیت
88افراد کے خلاف انکوائریاں کیں اسی طرح صوبے کے سیاست دانوں اور سیکرٹریز اور آفیسران سمیت 36کے خلاف تحقیقات کی گئیں تحقیقات مکمل ہونے کے 2سیکرٹریز اور ایک سیاست دان کے خلاف 18ریفرنس دائر کئے گئے اسی طرح نیب نے مختلف کیسز میں مطلوب 31ملزمان کوبھی گرفتار کرلیا اور 11ماہ کے دوران لوٹی گئی 60کروڑ کی رقم بھی برآمد کی گئی۔