پشاور(این این آئی) پشاور ہائیکورٹ نے بی آر ٹی سے متعلق دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پشاورہائی کورٹ کے جسٹس قیصر رشید اور جسٹس نعیم انور پرمشتمل دورکنی بنچ نے بی آر ٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزارکے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملک میں معذور افراد کی سولیات کا قانون تو موجود ہے لیکن اس پر عمل درامد
نہیں ہو رہا۔ بی آر ٹی میں معذورافراد کیلئے کوئی سہولیات نہیں۔سرکار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی میں معذوروں کے لئے سہولیات موجود ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے جواب جمع نہ کرانے پر چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور سیکرٹری ہیلتھ کی تنخواہ روکنے کے احکامات جاری کردیئے۔جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ بی آر ٹی میں صحت مندلوگوں کے لیے کچھ نہیں تومعذوروں کیلئے کیا سہولیات ہوں گی۔