شاہزیب کو پہلی بار ملائشیا میں دیکھا ، بہت پر کشش لگا ،پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاڈنمارک کی خاتون پاکستان پہنچ گئی

5  دسمبر‬‮  2019

ڈنمارک( آن لائن )محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی بات ثابت کی ڈنمارک کی لڑکی نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاہوکرشادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق آج کل جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ۔

وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسریکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔ایسی طرح ڈنمارک کی لڑکی پاکستانی لڑکے شاہزیب کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔پاکستانی لڑکے شاہزیب نے ڈنمارک کا ویزا لینے سے انکار کردیاجس پر لڑکی خود پاکستان پہنچ گئی۔ لڑکی گریتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شاہزیب کے گھر پہنچی۔گریتا کا کہنا ہے کہ شاہزیب کو پہلے بار ملائشیا میں دیکھا جو مجھے بہت پر کشش گا۔لڑکی کا کہنا ہے پاکستان میں پرجوش طریقے سے خوش آمدید کہا گیا۔شاہزیب کے خاندان نے گلدستے کا تحفہ بھی دیاجو بہت خوبصورت تھا۔گریتا کا کہنا ہے کہ پاکستا ن بہت خوبصور ت ہے تاہم لوگوں میں پاکستان کے حوالے سے منفی سوچ ہے جو کہ بلکہ غلط ہے۔لوگ صرف پاکستان کے بارے میں پڑھتے اور سنتے ہیں، گریتا نے غیر ملکیوں کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کادورہ ضرور کریں۔اس سے قبل بھی غیر ملکی خواتین پاکستانی لڑکوں کی محبت میں مبتلا ہوکر شادی کرچکی ہیں،یاد رہے  جرمنی کی رہائشی ایک خاتون نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر جہلم پہنچی تھی۔نوجوان کی دوستی جرمنی سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہوئی تھی ۔ یہ دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے بعد پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جرمنی کی دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…