جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب ڈالر سے زائد قرضہ لیا، وفاقی وزیر کے اہم انکشافات

datetime 4  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ لیا، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور اقتدار میں لیے گئے قرضوں کی تفصیلات پیش کردیں، قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وقفہ سوالات میں وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ

موجودہ حکومت نے مختلف ممالک و اداروں سے 10 ارب 36 کروڑ 81 لاکھ امریکی ڈالر کا قرضہ لیا، پہلے سال مجموعی سرکاری قرضے میں 9 اعشاریہ 3 کھرب روپے کا اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ پورا کرنے کے لیے 3 اعشاریہ 7 کھرب روپے کے قرضے لیے گئے،حماد اظہر نے کہا کہ کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے 2 اعشاریہ 6 کھرب روپے کا قرضہ لینا پڑا، زیادہ نقد بیلنس کی وجہ سے 3 کھرب روپے کے قرضے کا اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک کی ایک رپورٹ منظر عام پر آئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ حکومتی قرضے تاریخ میں پہلی بر 33 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ستمبر 2019 کے اختتام تک ملکی قرضے 33 ہزار 247 ارب روپے کی سطح پر آ گئے جو کہ گزشتہ سال اسی ماہ 25 ہزار ارب روپے کی سطح پر تھے۔اعداد و شمار کے مطابق ایک سال کے دوران ملکی قرضوں میں  آٹھ ہزار ارب روپے سے سے زائد کا اضافہ ہوا۔موجودہ حکومت کے اقتدار میں آنے سے اب تک ملکی قرضوں نو ہزار ارب روپے تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم اور پی ٹی  آئی کے چیئرمین عمران خان اقتدار میں  آنے سے قبل اور بعد میں مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حکومتوں کو کئی مرتبہ قرضے لینے پر تنقید کا نشانہ بناچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…