اسلام آباد (این این آئی)ایف اے ٹی ایف 7 دسمبر کا پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے اقدامات پر مفصل رپورٹ تیار کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل ہیں،پاکستان نے دہشت گردوں تک رقوم، اثاثے اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم
پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد دھر لیے، پاکستان کالعدم تنظیموں کی1000جائیدادیں ضبط کیں۔ذرائع کے مطابق ان جائیدادوں میں 35 کے مالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، پاکستان مزید 150 قیمتی جائیدادوں کی تحقیقات بھی کررہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کرنسی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن میں 220 فی صد اضافہ ہوا ہے۔