اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر بحری امورعلی زیدی نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے ہٹائے جانے میں اپنا ہاتھ ہونے کی تردید کردی،ان کے مطابق انہوں نے ایف آئی اے کے کسی بندے کو کچھ نہیں کہا، جو ویڈیو وائرل ہوئی وہ سی سی ٹی وی ویڈیو ہے، جو ایف آئی اے سے نکلی ہوئی ہے۔علی زیدی نے کہا
کہ وہ جب دبئی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو ہزاروں لوگ امیگریشن کاؤنٹر پر کھڑے تھے، ان کے لیے الگ سے کاؤنٹر کھولا گیا تو انہوں نے کہا کہ باقی لوگوں کو بھی یہاں لائن میں لگنے دیں، ایئرپورٹ پر لوگوں نے ان سے امیگریشن کی شکایت بھی کی۔یاد رہے کہ بشیر میمن نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔