راتوں رات سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا، آسٹریلیا سےعبرتناک شکست پر پی سی بی کی قوم کو صبرکی تلقین

3  دسمبر‬‮  2019

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے ہاتھوں شرمناک شکست پر پاکستانی عوام کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا ہے کہ راتوں رات سب کچھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔چیف ایگزیکیو پی سی بی وسیم خان نے پاکستان ٹیم کی ہار پر آسٹریلیا میں ایک انٹرویو میں کہا کہ صبر بہت اہم ہوتا ہے۔

جب آپ جیتتے ہیں تو پھر شکست کا سامنا بھی ہوتا ہے لیکن شکست سے دنیا ختم نہیں ہو جاتی۔انہوں نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں صبر کرنا چاہیے، ہم طویل المدتی کوششیں کر رہے ہیں اور یقین ہے کہ ہم ضرور کامیاب ہوں گے۔وسیم خان نے کہا کہ ہم ٹیسٹ میں ساتویں اور ون ڈے میں چھٹے نمبر پر ہیں ،یہ محض اتفاق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اسے راتوں رات تبدیل نہیں کر سکتے، ایسا نہیں ہو سکتا کہ کوچز تبدیل کر دیں اور سب اچھا ہو جائے اور ہم دنیا بھر کو شکست دینا شروع کر دیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنا سسٹم تبدیل کرنا ہے، اس پر ٹائم ضرور لگ سکتا ہے لیکن نتائج سامنے آئیں گے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ چمپئن شپ کا آغاز اچھا نہیں رہا ہے تاہم آسٹریلیا میں جو بھی ٹیم آتی ہے اسے مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ آسٹریلیا میں کنڈیشنز ٹف ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں پاکستان ٹیم کے لیے مثبت چیزیں بھی ہیں لیکن ہم اسے بھول جاتے ہیں لیکن آخری نتیجے کو صرف یاد رکھتے ہیں۔وسیم خان نے کہا کہ بابرا عظم نے غیر معمولی اننگز کھیلیں ،بولنگ میں بھی کچھ اچھی چیزیں سامنے آئیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…