بدھ‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2025 

آرمی چیف جنر ل قمر جاوید باجوہ کا نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار،اہم پیغام جاری کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔آرمی چیف نے نقیب اللہ کیلئے انصاف کے حصول کی کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف

نے مرحول کے بلند درجات اور ان کے جنت میں اعلیٰ مقام کیلئے بھی دعا کی۔اپنے تعزیتی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فراہمی انصاف کا جو وعدہ ان سے کیا گیا تھا اسے پورا کرنے کی کوششیں جاری رہیں گی۔خاندانی ذرائع کے مطابق نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کینسرکے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ عرصہ سے راولپنڈی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے قتل کے بعد ان کے والد سے ملاقات بھی کی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف 12 لوگ


عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…