پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

نواز شریف حکومت کو کبھی تاوان ادا نہیں کریں گے یہ غیر آئینی غیر قانونی ہے،ن لیگ نے دوٹوک اعلان کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت کو کبھی تاوان ادا نہیں کریں گے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، جب عدالتیں نواز شریف کو ضمانتیں دے چکی ہیں تو پھر حکومت شرائط غیر قانونی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مصدق ملک نے کہا کہ شیورٹی بانڈز جمع کرانے سے متعلق تو فیصلہ میاں نواز شریف نے کرنا ہے

اور حکومت نے جو بانڈز کی شرط رکھی ہے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے اس کی آئین پاکستان میں کوئی گنجائش نہیں جب عدالتیں نواز شریف کو ضمانت دے چکی ہین تو پھر حکومت ضمانت اور گارنٹی کس چیز کی مانگ رہی ہے اور عدالت کے ایک فیصلے میں لکھا جا چکا ہے کہ نواز شریف جہاں چاہیں علاج کراسکتے ہیں اگر نواز شریف ضمانت کے مقررہ وقت میں عدالت یا پاکستان نہیں پہنچتے تو عدالت کے پاس نواز شریف کو طلب کرنے کا بھی طریقہ موجود ہے۔ اگر وہ پاکستان نہیں آتے تو عدالت ان کو اشتہاری قرار دے سکتی ہے اور ان کی تمام پراپرٹی ضبط کر سکتی ہے یہی آئینی اور قانونی طریقہ کا رہے، مگر حکومت ایسی شرائط عائد کر کے شاید این آر او دینا چاہتی ہے اور حکومت کہتی ہے کہ ہم آپ کو این آر او دے رہے ہیں اور آپ این آر او پر سائن کر دیں مگر این آر او کی اجازت ہمار ا آئین نہیں دیتا، حکومت نے ہمیشہ سے این آر او دینے کی کو شش کی مگر ہم نے این آر او سے انکار کیا، نواز شریف کی جب جان ہتھیلی پر ہے تب بھی وہ کہہ رہے ہیں کہ مجھے کسی این آر او کی ضرورت نہیں، یہ نواز شریف کا فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دوست احباب اور پارٹی کے لوگ ان کو کہہ رہے ہیں کہ آپ حکومت کو بانڈز دے دیں اور آپ اپنی جان بچانے اور علاج کرانے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں مگر نواز شریف کہتے ہیں کہ وہ تاوان ادا نہیں کریں گے اور یہ غیر آئینی اقدام ہے جو ہم نہیں کریں گے، تاوان وصول کرنے کا اختیار حکومت کے پاس نہلیں ہے ان کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ نام ای سی ایل سے نکالیں مگر یہ ایسا نہیں کر رہے، بھارتی کشمیر میں ہماری ماؤ ں، بہنوں کی عزتیں لوٹ رہے ہیں مگر ہم ان کے لئے کرتارپور کھول رہے ہیں اور کرتا پور کی گردانیں پڑھ رہے ہیں کیا یہ ہے حکومت کی کشمیر پالیسی؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…