مولانا طارق جمیل کی حالت تشویشناک، قوم سے دعاؤں کی اپیل کر دی گئی

7  ‬‮نومبر‬‮  2019

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو طبیعت اچانک ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کے دل کا وال بند ہونے پر اسٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ جہاں ڈاکٹروں نے مختلف ٹیسٹوں کے بعد ان کے دل میں تیسرا سٹنٹ ڈال دیا۔اس سے قبل جنوری2019 ء میں بھی ان کی انجیوپلاسٹی کی گئی تھی۔ مولانا طارق جمیل کے دل کو خون فراہم کرنے والی ایک شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا تھا۔ مولانا طارق جمیل اپنے انداز بیاں کی وجہ سے عالمگیر شہرت کے حامل ہیں اور فقہی و مسلکی اختلافات کے باوجود علمائے کرام

کی بڑی تعداد یہ تسلیم کرتی ہے کہ برصغیر میں اس وقت ان کے پائے کا مبلغ دوسرا کوئی نہیں ہے۔تبلیغی مشن کے تحت دنیا کے چھ براعظموں کا دورہ کرنے والے مولانا طارق جمیل کے معتقدین ان کے بیانات انٹرنیٹ سمیت دیگر ویب سائٹس پر بڑی تعداد میں دیکھتے اور سنتے ہیں۔ ان کے بیانات بلامغالبہ پوری دنیا میں اپنی مثال آپ قرار دیے جاتے ہیں۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کی طبیعت اب بہتر ہے، مولانا طارق جمیل کے اہل خانہ کی جانب سے ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…