اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے ہمارے دباؤ کی وجہ سے اچھی تقریر کی، جے یو آئی نے وزیراعظم کی تقریر کا کریڈٹ لیناشروع کر دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہرنائی(آن لائن)جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری وضلعی امیر مولاناعبدالخالق صدیقی ، جنرل سیکرٹری مفتی مطیع الرسول مولوی عبدالغنی، ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد ، حاجی عبدالرحیم دومڑ، مولوی روح اللہ مظہری حافظ شمس الدین ، فاضل خان ترین مولوی عبدالظاہر ودیگر نے کہاہے کہ عمران خان کی تقریر اچھی ہویابری بہرحال وہ آزادی مارچ کی دباؤ کانتیجہ ہے، عمران خان کہتاکچھ اور کرتاکچھ اورہے ایک طرف سے ناموس رسالت کی بات کی گئی تو

دوسری طرف گستاخء رسول کے مرتکبین کو سرکاری پروٹوکول کے ذریعے رہائی دلوائی جارہی ہے آسیہ ملعونہ کے بعد ایک اور سزائے موت کے منتظرملزم کو بھی رہاکیاگیاہے، کشمیرکے لئے تقریریں نہیں عملی اقدامات درکارہیں، کشمیرکمیٹی کے سابق چئرمین مولانافضل الرحمن پر انگلیاں اٹھانے والوں کو آج تک کشمیر کمیٹی کے چیرمین کانام نہیں آتا،پاکستان کے سیاسی ومعاشی حالات بدترہوتے جارہے ہیں، سوچنے کی بات یہ ہے کہ عمران خان کی تقریر پر تالیاں بجانے اورداد تحسین کے ڈونگرے برسانے والے بجلی اورگیس کے بل ادانہ کرپائے توانہیں چیخنے چلانے سے کون روک پائے گا؟ تقریروں سے بھوکے کا پیٹ نہیں بھرسکتا اس لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ، بھارت کی طرف سے جارحیت میں مزید اضافے کے بعد پیداہونیبوالے حالات کامقابلہ مثبت حکمت عملی سیکرناچاہئے، معلوم ہوتاکہ عمران خون کی تقریر سے بھارتی کی طرف سے دھشت گردی کو بڑھادیاجائیگا، مولانامحمدحنیف کی شہادت کوئی معمولی واقعہ نہیں اس واقعے سے حکومت اوراپوزیشن کی ایک اہم جماعت میں مزید غلط فہمیاں پیداہونگی، یہ واقعہ پاکستان کی پرامن دینی قوتوں کو بھڑکانے کی کوشش ہے، قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے سیٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے ضلعی ترجمان کاکہناتھاکہ ہمیشہ ایکسپج ایکسپنچ کرتے کرتے قاسم سوری خود ایکسپنج ہوگئے،

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے “مائنس ون ” ہونے سے ” مائنس آل ” کادروازہ کھل چکاہے اور یہ آزادی مارچ کا پہلاغیرسرکاری نتیجہ ہے، آنے والے جمعرات کو پورے شہر میں انصارالاسلام کی ریلی جبکہ 4 اکتوبربروزجمعہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس ہوگی انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہے شہر ہرچم نبوی اور ختم نبوت پیناپلیکس بورڈز سے مزین ہوچکاہے، مرکزی وصوبائی قائدین کے استقبال کے لئے تاریخی جلوس نکالاجائے گا تمام اھلیان ہرنائی سے ایک بار پھر اپیل ہے کہ ملک میں جاری مہنگائی‘ بے روزگاری‘ بدامنی‘ ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کی تحفظ کے لئے تمام تعصبات سے بالاترہوکر کانفرنس میں شرکت کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…