بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیوں نہیں کیا گیا؟ ہائی کورٹ نے اہم حکم جاری کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجزملازمین کی مستقلی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف توہین عدالت کیس کیس میں مستقلی کے بعد پوسٹنگ دینے سے متعلق متعلقہ حکام سے تین روز میں جواب طلب کرلیا۔ بدھ کو سماعت کے دور ان وکیل آفتاب عالم رانا نے کہاکہ عدالت نے جون2018میں 90روز میں پوسٹنگ دینے کا حکم دیا،

ڈیلی ویجز اساتذہ کو پوسٹنگ دینے کی بجائے سیٹیں ایف پی ایس سی بھجوا دی گئیں۔ وکیل نے کہاکہ تین کیٹگریز میں سے ایک کیٹگریز ایسے ملازمین کی تھی جن کو مستقل کر دیا گیا تاہم پوسٹنگ نہ دی گئی۔ جسٹس عمر فاروق نے کہاکہ عدالتی حکم نہ ماننا آج کا بہترین مذاق ہے،کیا ایف پی ایس سی کے ذریعے لوگ لندن سے آئیں گے۔جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ جب حکومت نے ان کو ریگولر کر دیا ہے تو پوسٹنگ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے،بیوروکریسی کا رویہ ہم سمجھ رہے ہیں،یہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے جس پر عملدرآمد ہونا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ عجیب مذاق ہے،جج،ٹیچرز سب کو ڈیلی ویجز پر کر دیتے ہیں،عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد نہ ہوا تو سب جو جیل بھجوائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سیکرٹری ایجوکیشن سمیت تمام متعلقہ حکام جیل جائیں گے۔عدالت نے سیکرٹری تعلیم اورڈی جی ایجوکیشن کوذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد لقمان نے عدالت کو 10اکتوبر تک مہلت دینے کی استدعا کی۔ عدالت نے کہاکہ آپ عدالت کا مذاق بنا رہے ہیں،ایک بندہ بیوروکریسی کا جیل جائے گا پھر دیکھتے ہیں کیسے کام نہیں ہوتا۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 10 اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…