اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’عمران صاحب تبدیلی تو نہ آئی، کم ازکم تقریر ہی تبدیل کرلیں‘‘ وزیر اعظم تعلیم کی اہمیت پر کی جانیوالی تقریر پر بھی شدید تنقید کی زد میں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے تعلیم کی اہمیت کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب تبدیلی تو نہ آئی، کم ازکم تقریر ہی تبدیل کرلیں۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کنٹینر والی تقریر حکومت میں ایک سال مکمل ہونے کے بعد نہیں چلے گی ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب تقاریر میں

تعلیم کی اہمیت کا حوالہ اور ایک سال میںتعلیم کا بجٹ آدھا کر دیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی تعلیم عام ہوگی، عمل یہ ہے کہ آج یونیورسٹیاں بنکوں سے قرض لینے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی کہ آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاوں گا لیکن ملک آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی صحت کا بجٹ بڑھائیں گے،عمل یہ ہے کہ صحت کا بجٹ نصف کردیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی کہ سچ بولوں گا، عمل یہ ہے کہ الیکشن کمشن کو کہتے ہیں فارن فنڈنگ کیس خفیہ رکھیں۔انہوںنے کہاکہ تقریر تھی بھیک نہیں مانگوں گا، عمل یہ ہے کہ پوری دنیا میں ملک کو بھکاری بنادیا ۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی قرض نہیں لوں گا، عمل یہ ہے کہ ایک سال میں گیارہ ہزار ارب ریکارڈ قرض لے لیا۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی بجلی، گیس سستی کروں گا، عمل 200 فیصد گیس، 30 فیصد بجلی مہنگی۔انہوں نے کہاکہ تقریر تھی طاقتور کو قانون کے نیچے لائیں گے، عمل علیمہ باجی، جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ معاف۔انہوں نے کہاکہ تقریر سستی میٹرو بناوں گا، عمل پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے، کرپشن پر آنکھیں بند۔انہوں نے کہاکہ تقریر پچاس لاکھ گھر بناوں گا، عمل غریبوں کا کھوکھا، گھر، دکان گرادو۔انہوں نے کہاکہ تقریر ایک کروڑ نوکریاں دوں گا، عمل لاکھوں لوگ بیروزگار ،عمران صاحب اب محض کنٹینر کی تقاریر سے عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے ہیں؟۔‎



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…