اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان سٹیزن پورٹل نے ملک بھر میں کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیئے، 28اکتوبر 2018 کو وزیراعظم عمران خا ن نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا افتتاح کیا تھا،پورٹل کے ذریعے پاکستان بھر میں سات ہزار دفاتر تک رسائی ممکن ہے۔پاکستان سٹیزن پورٹل کو دنیا بھر میں دوسری بڑی عوامی سروس کے طور پر سراہا گیا ہے۔سٹیزن پورٹل پر اب تک ساڑھے بارہ لاکھ کے قریب شکایات درج ہوئی ہیں۔
وفاق کو موصول ہونے والی پانچ لاکھ دس ہزار شکایات کا ازالہ کیا جا چکا ہے۔پنجاب میں تین لاکھ93ہزار،کے پی کے میں ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے،اسلام آباد میں 10ہزار، بلوچستان میں چھ ہزار شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔گلگت بلتستان میں نو سو11،سندھ میں 38ہزار 268شکایات کا ازالہ کیا جاچکا ہے۔پاکستان سٹیزن پورٹل سے احتساب کا عمل بہتر ہوا،نظام پر عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا۔