ہفتہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2026 

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات چوروں کی مجلس قرار مراد سعید نےباتوں باتوں میں بہت کچھ کہہ دیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اپوزیشن رہنمائوں کی ملاقاتوں کو چوروں کی مجلس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات میں کرپشن بچانے اور ابوبچائو تحریک پر بات ہوگی ،مولانا فضل الرحمٰن نے صرف کھایا پیا ہے ، کشمیر کبھی بات ہی نہیں کی ،عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کررہاہے ،کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟

دورہ امریکہ کے عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں ،ان کو صرف این آر او چاہیے۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے بلاول بھٹو زر داری کی شہباز شریف سے ملاقات پر کہاکہ چوروں کی مجلس ہو رہی ہے جس میں کرپشن بچانے اور ابو بچائو تحریک پر بات ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ سوچا تھا کہ وزیر اعظم کی اقوام متحدہ میں تقریر پر اپوزیشن پارلیمنٹ میں بات کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف اوباما کے سامنے پرچی سے پڑھ کر بات کرتا تھا،بلاول اور گیلانی جاتے تھے تو کہتے ڈرون حملے کریں ہم صرف شور مچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن  نے صرف کھایا پیا اور کبھی کشمیر کی بات نہیں کی‎، وکی لیکس میں آیا کہ مولانا نے امریکہ کو کہا کہ مجھے خدمت کا موقع دیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کھڑے ہوتے ہیں تو کشمیر کا مقدمہ لڑتے ہیں،54 سال بعد سلامتی کونسل میں کشمیر پر بحث ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی وجہ سے مغربی میڈیا کشمیر میں مظالم کو رپورٹ کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ کیا کبھی مولانا، زرداری یا نواز شریف ناموس رسالت پر بولے؟۔ انہوںنے کہاکہ آپ لوگ امریکہ جا کے اپنا اصل بھی دکھانے کی کوشش نہیں کرتے،نواز شریف بھارت گئے تو حریت رہنماؤں سے ملنے کی بجائے تاجروں سے ملے۔ انہوںنے کہاکہ ہم سر اٹھا کر جینا چاہتے تھے لیکن

ان بے شرم حکمرانوں نے ہمیں سر اٹھانے نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ہاتھ تسبیح اور دوسرے کے ہاتھ میں پرچی تھی،آج پاکستانی قوم دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے جی رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن کو اسلام آباد یاد آتا ہے اسلام یاد نہیں آتا،اپوزیشن کو کشمیر اسلام یا ملک سے کوئی سروکار نہیں ،ان کو صرف این آر او چاہیے اور کچھ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہاکہ آج عالم اسلام کو سچا بہادر اور نڈر لیڈر مل گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم آخری دم تک کشمیری بھائیوں کیلئے لڑیں گے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…