لاہور( این این آئی )اندرون وبیرون ممالک سے آنے اور جانے والی 14پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ مختلف وجوہات کی بناء پر مسافر ٹرینوں کا شیڈول بھی بحال نہیں ہو سکا ۔پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313،ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401اور
آنے والی پرواز 402،سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 735اور آنے والی پرواز 734،پی آئی اے کی لندن جانے والی پرواز 757اور آنے والی پرواز 758، ائیر بلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470اور آنے والی پرواز 471ںپی آئی اے کی ملتان جانے والی پرواز 683اور آنے والی پرواز 684،پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 295اور آنے والی پرواز 296 جبکہ پی آئی اے کی ٹوکیو سے آنے والی پرواز 853منسوخ کر دی گئی۔دمام سے آنے والی پرواز 157اورایمرٹس ائر کی دبئی جانے والی پرواز 623تاخیر کا شکار رہیں۔دوسری جانب ٹرینوں کا شیڈول بدستور متاثر ہے جس کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامناہے ۔شالیمار ایکسپریس ساڑھے 5گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 4 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 4گھنٹے ،کراچی ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے،پاک بزنس ڈھائی گھنٹے ،تیزگام ایکسپریس ڈھائی گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے،فرید ایکسپریس 2گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 2گھنٹے ،علامہ قبال ایکسپریس ڈیڑھ گھنٹہ جبکہ ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی ۔