تحریک انصاف والے سیدھے رستے چلتے تو آج قوم کا یہ حال نہ ہوتا پی ٹی آئی کے بانی رہنما حکومت پر برس پڑے ، کھری کھری سنا ڈالیں

1  اکتوبر‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال بعد غیر ملکی فنڈنگ کیس کی الیکشن کمیشن میں دوبارہ سماعت ہوئی ہے ،پانچ سال سے کیس چل رہا ہے ،تحریک انصاف متعدد بار ہائی کورٹ گئی اور تاخیری حربے استعمال کرتی رہی ہے۔

تحریک انصاف والے سیدھے رستے چلتے تو آج قوم کا یہ حال نا ہوتا۔ منگل کوکی الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں ڈیڑھ سال بعد دوبارہ سماعت ہوئی ہے ،پانچ سال ہو گئے کیس چل رہا ہے،تحریک انصاف متعدد بار ہائی کورٹ گئی اور تاخیری حربے استعمال کرتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نومبر 2014 سے کیس دائر کیا گیا،تحریک انصاف کے دعوے کچھ اور ہیں اور میں نے ان کا امتحان لیا۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس لئے بنائی گئی تھی حق سچ پر چلے گی،عمران خان نے مجھے 2011 میں لکھ کر دیا کہ میرے بعد اکبر ایس بابر ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف والے سیدھے رستے چلتے تو آج قوم کا یہ حال نہ ہوتا،آج بھی تحریک انصاف نے مجھے پارٹی کا ممبر نہیں مانا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن اور ہائی کورٹ میری ممبر شپ بحال کر چکی ہے،سکروٹنی کمیٹی کے سامنے بھی تاخیری حربے استعمال کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی تمام معلومات فراہم کرتی تو الیکشن کمیشن اسٹیٹ بینک کو لکھتے،امریکہ، آسٹریلیا، اور ڈنمارک میں کمپنیاں بنائی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں چار درخواستیں پیش ہوئیں ، درخواست میں موقف دیا کہ اکبر ایس بابر ممبر نہیں ہے، کمیٹی کی معلومات میڈیا پر نشر کرتے رہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…