حافظ سعید جیسا چاہتے تھے بالکل ویسا ہوگیا،لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر کی درخواست منظور کرلی

30  ستمبر‬‮  2019

لاہور(آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ گوجرانوالہ سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان نے جماعت الدعوہ کے امیر حافظ سعید کی مقدمہ منتقلی کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار نے کہا کہ مجھے لاہور جیل میں رکھا گیا ہے اور ہر پیشی پر گوجرانوالہ لیجایا جاتا ہے، سیکورٹی پہلو سے گوجرانوالہ کی اے ٹی سی میں

پیشی درست نہیں ہے، جب لاہور جیل میں رکھا گیا ہے تو کیس بھی لاہور میں ہونا چاہیے، لہذا کیس کی سماعت اے ٹی سی گوجرانوالہ سے لاہور منتقلی کا حکم دیا جائے۔سرکاری وکیل نے عدالت میں بیان دیا کہ کیس کی منتقلی پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ سعید کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس گوجرنوالہ سے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…