پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان کو اپنی تقریر کا آغاز اور اختتام کس پر کرنا چاہیے تھا؟پیپلز پارٹی نے سوالات اٹھا دئیے

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان کو اپنی تقریر کا آغاز اور اختتام مسئلہ کشمیر پر کرنا چاہیے تھا۔ایک انٹرویوکے دور ان شیری رحمن نے کہاکہ ہمیں اس مسئلے کو اجاگر کرتے رہنے چاہیے اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے

اداروں کو بھی اس میں شامل کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت حق خود ارادیت پر توجہ دینی چاہیے اور اقوام متحدہ میں بھی اسی مسئلے کو اٹھانا چاہیے تھا۔شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان کو مطالبہ کرنا چاہیے تھا کشمیر میں کلسٹر بموں کا استعمال روکا جائے، ڈاکٹرز اور میڈیا کو کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے۔انہوںنے کہاکہ جولائی سے خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں کہ بھارت کے عزائم ٹھیک نہیں ہیں تاہم پاکستان کی حکومت نے سستی کا مظاہرہ کیا ہے۔حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کسی بھی مسئلے پر آج تک اپوزیشن کو متحدہ نہیں کر سکی۔ اپوزیشن نے بہت ساری چیزیں تحریری طور پر دی ہیں تاہم حکومت این آر او کی طعنے دینا شروع کر دیتی ہے۔‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…