کراچی (این این آئی) مومن آباد پولیس اسٹیشن کی حدود فقیر کالونی کے عمر بلوچ محلہ کے مزدور کے بیٹے نے انٹرمیڈیٹ پری انجینئرنگ کے امتحان میں کراچی بھر میں دوسری پوزیشن پاکر اپنی اہلیت تسلیم کروالی، نیشنل کالج کے نوجوان طالب علم عنایت علی بلوچ کی ستائش کے لیے پولیس اسٹیشن میں تقریب ستائش منعقد ہوء،اسے پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور حوصلہ افزائی کے لیے قیمتی لیب ٹاپ دیا گیا،والد کے ساتھ ٹوکریں بنانے والے عنایت علی کا کہنا تھا کہ مجھے پڑھنے کا شوق ہے، امتحان میں محنت کی، پوزیشن آنے
کی توقع نہیں، اب الیکٹریکل انجینئر بننے کے لیے این ای ڈی یونیورسٹی میں داخلہ لوں گا، پولیس میرے محلے میں منشیات فروشوں کو پکڑنے آتی تھی، میری پزیرائی کے لیے آئی تو اہل علاقہ میں خوشی کی لیر دوڑ گء، ہمت افزائی پر محکمہ پولیس کا شکر گزار ہوں،تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایس پی ویسٹ شوکت کھٹیان نے کہا کہ ایک مزدور کے بیٹے کی تعلیمی میدان میں کامیابی محنت کی بہترین مثال ہے، علاقہ پولیس اچھے طالب علموں اور بہترین کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔