منگل‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2026 

 یہ کشمیر بیچ چکے، ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جن کومعلوم ہی نہیں کشمیر کا مسئلہ کیا ہے، مولانا فضل الرحمن نے انتہائی سنگین الزامات عائد کردیئے، دھماکہ خیز اعلان

datetime 19  ستمبر‬‮  2019 |

مظفر آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جن کومعلوم ہی نہیں کہ کشمیر کا مسئلہ کیا ہے، یہ پہلے حکمران ہیں جن کی رہنمائی پر قوم شرمندہ ہے، یہ کشمیر بیچ چکے، ان کے عزائم اور غیر سنجیدگی کو جانتا ہوں،سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود حکمرانوں نے گونگے بہرے کا کردار ادا کیا،پورا ملک ناجائز حکومت کے خاتمے کیلئے اسلام آباد آئیگا،

حکومت سے آزادی حاصل کرنے تک جد وجہد جاری رہے گی۔مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 70 سال سے کشمیریوں کو پاکستان کا راستہ دکھایا گیا لیکن ہمارے حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہم ایک قدم بھی آگے نہیں بڑھے، ہم پر ایسے حکمران مسلط ہیں جن کومعلوم ہی نہیں کہ کشمیر کا مسئلہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکار کے 5 اگست کے اقدام نے ایک نئے تنازع کو جنم دیا، پاکستان کی حکومت کیسے کہہ سکتی ہے کہ یہ اچانک ہوا اور ہمیں پتہ نہیں؟، حالانکہ آرٹیکل 370 کو ختم کرنا تو بی جے پی کا منشور اور ان انتخابی مہم کا حصہ تھااور میرے ملک کا ناجائز حکمران کہتا رہا کہ مودی آئے گا اور کشمیر کا مسئلہ حل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کو مسئلے کا پتہ ہی نہیں یہ کشمیر کو بیچ چکے ہیں، حکمران آرٹیکل 370 کے خاتمے پراحتجاج سے گریزاں ہیں، تعجب کی بات ہے کہ پاکستان کے حکمران ریاست کا موقف پیش کرتے ہیں تو آرٹیکل 370 کے خاتمے پر اطمینان بھی کرتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ ہم نے کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھایا، اس میں ان کا کیا کردار؟ یہ سب تو چین نے کیا،یہ سلامتی کونسل میں پیش کردہ چین کی قرار داد پر شور مچا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود ہمارے حکمرانوں نے گونگے بہرے کا کردار ادا کیا اور امریکہ آقا کی مرضی پر ہمارے حکمرانوں نے لبیک کہا جس پر تعجب ہے،

آج بھی پاکستان میں کچھ قوتیں انگریز آقا کی وارث بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اب نہیں بچے گی، یہ شاید پہلے حکمران ہیں جن کے رہنمائی پر قوم شرمندہ ہیں، پورا ملک ناجائز حکومت کے خاتمے کے لئے اسلام آباد آئے گا اور ناجائز حکومت سے آزادی حاصل کرنے تک جد وجہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مظفر آباد میں جلسہ سرکاری ملازمین کا تھا لیکن ہمارا جلسہ کشمیری عوام کا ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہی کشمیری الحاق کی طرف نہیں بڑھ سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…