منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سندھ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی خبریں،فردوس عاشق اعوان نے اہم ترین اعلان کردیا

datetime 12  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) معاو ن خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے واضح کیا ہے کہ حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ سندھ اور کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں،تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں؟

جو سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھ کر کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے وہ مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں، وزیر اعظم (آج) مظفر آباد میں اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے، صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کا عکاس بنے گا۔ جمعرات کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان بھر کے جمہوری سوچ زہن اور جمہوریت پی یقین رکھنے والے عوام کو مبارکباددیتی ہوں۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت نے ایک سال مکمل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر ہارڈ ٹاکس ہوئیں اور باہر تنقید کی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ اب فنگشنل ہے اور کلیدی کردار اداکررہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ درست سمت میں ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطاب ایک ایسے موقع پہ ہورہا ہے جب کشمیریوں کے حق خودارادیت کے موقف کو پارلیمنٹ سے دنیا کے سامنے لانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم جمعہ کو اپنے خطاب میں اقوام متحدہ اجلاس سے قبل پاکستانی عوام کی آواز بن کر ہندوستان کے سیاہ چہرے کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم یکجا ہو کر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ جنھیں سیاسی پختگی کی ضرورت ہے وہ قوم کو تقسیم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی صوبے کو تقسیم کرنے کے حوالے غیرزمہ دارانہ بیان کی مذمت کرتی ہوں۔

انہوں نے کہاکہ۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی مفادات کا تحفظ کرنے والوں نے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یکجہتی کی آواز کشمیریوں کے ذخم پر مرہم رکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ جو سندھ کو نانا جی کی دکان سمجھ کر کچرا کنڈی بنا کر معیشت کے ساتھ کھلواڑ کررہے قوم توقع کرتی ہے وہ سندھ کے نام پر سیاست کرنے والے وہاں کے مسائل پر لائحہ عمل سامنے لائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے گورنر راج کی بات کی ہے نہ ایمرجنسی لگا کر کسی صوبے کے آئینی حقوق پر حملہ کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی خراب کارکردگی کا خمیازہ سندھ خصوصا کراچی کے عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے 14 ایم این ایز اور ایم پی ایز عوام کو کیسے ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اس کے لئے تیار نہیں،صوبائی حکومت ہوش کے ناخن لیاور تصادم کی بجائے مفاہمت سے کام لیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ عوامی فلاح کے لئے صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے ساتھ ملکر لائحہ عمل مرتب کرے۔ انہوں نے کہاکہ صدر پاکستان اور وزیر اعظم کا خطاب کشمیریوں کا عکاس بنے گا،وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب ایک وے فارورڈ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…