اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا میں دس ارب پودے لگانے کے منصوبے پر کام کرنے والے مزدور خودگزشتہ 9 ماہ سے ادائیگی سے محروم ،ایک لاکھ تک مزدوروں کے واجبات 2 ارب روپے تک پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق 27 ارب روپے کی لاگت سے شروع کیے جانے والے منصوبے میں 10 ارب پودے 4 سال میں لگائے جانے ہیں۔
تاہم محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا میں اس منصوبے پر کام جنوری 2019 میں ہی شروع کر دیا گیا تھا۔ سرکاری طور پر فنڈ منظور نہ ہونے کے باعث مزدوروں کو پیسے نہ دیئے جا سکے۔منصوبے کی تکمیل کیلئے چار سالوں میں ساڑھے تیرہ ارب وفاق اور آدھے صوبے نے دینے ہیں جبکہ سالانہ سات ارب روپے منصوبہ جاری رکھنے کیلئے درکار ہیں۔