پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے بِڈز موصول،کام کب شروع ہوگا؟بڑی خبر سنادی گئی

datetime 21  اگست‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے واپڈا ہاؤس میں بِڈزوصول کی گئیں۔ بِڈز کی وصولی دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ دو جوائنٹ ونچرز نے ڈیم پارٹ کی تعمیر کے لئے اپنی اپنی ٹیکنیکل اور فنانشل بِڈز جمع کرائیں۔ اِن جوائنٹ ونچرز میں چائنا گزوبہ گروپ کمپنی۔ جی آر سی جوائنٹ ونچر اور پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا۔ ایف ڈبلیو او جوائنٹ ونچر شامل ہیں۔دونوں جوائنٹ ونچرز ایک ایک غیر ملکی اور

ایک ایک پاکستانی کمپنی پر مشتمل ہیں۔بِڈ اوپننگ کمیٹی نے جوائنٹ ونچرز میں شامل کمپنیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ٹیکنیکل بِڈزکھولیں۔مذکورہ ٹیکنیکل بِڈز کی جانچ پڑتال بِڈنگ ڈاکو منٹس، پبلک پروکیور منٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے متعلقہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں کی جائے گی۔ٹیکنیکل بِڈز کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہونے پر مطلوبہ شرائط اور معیار پر پورا اُترنے والے جوائنٹ ونچر کی فنانشل بِڈز کھولی جائیں گی۔سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے اور وفاقی حکومت کی ترجیحات کی روشنی میں واپڈا دیا مر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم ہائیڈرو پاورپراجیکٹ تعمیر کر رہاہے۔ مہمند ڈیم پر تعمیراتی کام کا آغاز رواں سال مئی میں ہو چکا ہے جبکہ دیا مر بھاشا ڈیم پربھی تعمیراتی کام جلد شروع ہوجائے گا۔ دیا مر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کی تعمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں سے ایک ڈیم پارٹ جبکہ دوسرا پاور جنریشن سے متعلق سہولیات کی تعمیر پر مشتمل ہے۔دیا مر بھاشا ڈیم چلاس سے 40 کلو میٹر زیریں جانب دریائے سندھ پر تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کے مقاصد میں پانی کا ذخیرہ، سیلاب سے بچاؤ اور بجلی کی پیداوار شامل ہیں۔دیا مر بھاشا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی مجموعی صلاحیت8 اعشاریہ ایک ملین ایکڑ فٹ جبکہ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت 4 ہزار 500میگاواٹ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…