منگل‬‮ ، 02 ستمبر‬‮ 2025 

ہر شہید پاکستانی پرچم میں لپٹا قبر میں جاتا ہے تو پھر پاکستان کیسے کشمیر بھارت کو ہڑ پ کرنے دے گا؟ جنگ لڑنا پڑی تو لڑیں گے، بڑا اعلان کر دیا گیا

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سمبڑیال(آن لائن)سینئررہنما پی ٹی آئی و سابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ مودی سرکارکو کشمیرہڑپ کرنے نہیں دیں گے کشمیریوں سے ہمارا تعلق کلمہ پاک کا ہے جبکہ کشمیر کے بغیرپاکستان بھی نامکمل ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مودی سرکار نے طاقت کے نشے میں آرٹیکل370کاخاتمہ کرکے کشمیریوں کہ حقوق پر ڈاکہ ڈالا کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا سیکولر بھارت کے چہرے پر بدنماداغ مودی سرکار کا متنازعہ اقدام پاگل پن اور انسانی حقوق پر حملہ ہے

مشکل کی ہرگھڑی میں پورا پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے کشمیر پر جنگ بھی لڑنا پڑی تو پوری قوم اپنی بہادر افواج کہ شانہ بشانہ ہو گی اور ہر پا کستانی فوج کا سپاہی بن کر مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فو ج کا قبر ستان بنا دے گا ان خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈاکٹر طیب رضا جنجوعہ، شیخ عظمت اللہ اورحامد ورک کے ہمراہ شہریو ں سے ملک اور کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مودی سرکار کے غیر آئینی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ پاکستان کی شہ رگ ہے مودی سرکار نہ بھولے حق پر کھڑی قوم کو کوئی بندوق، کوئی ظلم اور سازش شکست نہیں دے سکتی کشمیری اپنی جدوجہد آزادی میں کامیاب رہیں گئے پاکستان کشمیریوں کی سفارتی،سیاسی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا اور کشمیریو ں کے لیے عمر ان خان کی حکومت ہر فورم پر مقدمہ لڑے گی اورآواز بلند کرتی رہے گی،عظیم نوری نے مزید کہا کہ بھارتی غیر آئینی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں سے بغاوت اورعالمی امن کے لیے خطرہ ہے کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اورموت کا مسئلہ ہے یہ عالمی سطح پر مانا ہوا متنازعہ علاقہ ہے اس کی حیثیت تبدیل کرنا اعلان جنگ کے مترادف ہے کشمیری اپنی جدوجہد،شہادتوں، عزم ہمت،حوصلے سے کشمیر کو پہلے ہی پاکستان بنا چکے ہیں ہر شہید پاکستانی پرچم میں لپٹا قبر میں جاتا ہے تو پھر پاکستان کیسے کشمیر بھارت کو ہڑپ کرنے دے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…