اسلام آباد(آن لائن) ویڈیو لیکس سکینڈل سے شہرت حاصل کرنے والے ناصر جنجوعہ نواز شریف کے ذاتی دوست ہیں اور یہ دوستی کئی دہائیوں پر مشتمل ہے ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ہے، نواز شریف سے ذاتی تعلق ہونے کی بنا پر ناصر جنجوعہ شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنیں گے اور نہ ہی کوئی بیان ریکارڈ درج کرائیں گے گزشتہ روز مختلف میڈیا ذرائع پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ
ناصر جنجوعہ نے شریف خاندان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور آن لائن ادارہ نے بھی یہ خبر میڈیا ذرائع سے جاری کی تھی جو کہ اب واپس لی جارہی ہے اس خبر سے متعلقہ افراد کی دل آزاری پر ادارہ معذرت خواہ ہے تاہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ آن لائن ایک پیشہ وارانہ صحافت پر کاربند ہے اور ذمہ دار صحافت کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے گا۔