پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

سکھر، چھ بچوں کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ پھر معمہ بن گیا،نئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، لاڑکانہ سے ملنے والے بچے کی قبر کشائی

datetime 26  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(آن لائن) سکھر میں چھ بچوں کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ پھر معمہ بن گیا، نئی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی، عدالتی احکامات پر لاڑکانہ سے ملنے والے بچے کی قبر کشائی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے مختلف ٹیسٹ لے لیے، تفصیلات کے مطابق سکھر میں چھ بچوں کی پراسرار گمشدگی کا معاملہ ہر گذرتے دن کے ساتھ حل ہونے کے بجائے ایک معمہ بنتا جارہا ہے

کیونکہ بچوں کے دریائے سندھ کی طرف جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد اب باقی دو بچ جانے والے بچوں کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باقی دو بچ جانے والے بچے واپس آرہے ہیں اور ان کے کپڑے بھی دریا میں نہانے کے باعث گیلے ہیں لیکن ان بچوں نیجو پولیس کو بیان دیا تھا اس میں اس بات سیانکار کیا تھا کہ وہ دریا میں نہانے کے لیے اترے ہی نہیں تھے دوسری جانب ڈوب جانے والے بچے افتاج الرحمن کے والد انیس الرحمن کی سیشن کورٹ میں دی گئی درخواست پر لاڑکانہ سے ملنے والے بچے کی لاش جسے سکھر کے نواں گوٹھ کے قبرستان میں دفنایا گیا تھا عدالتی احکامات پر اس کی جوڈیشل مئجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کی گئی ہے قبر کشائی کے موقع پر بچے کا باپ انیس الرحمن، ڈاکٹروں کی ٹیم اور علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی بچے کی نعش قبر سے نکال کر وہاں پر موجود ڈاکٹروں کی ٹیم نے اس کے مختلف ٹیسٹ لیے ہیں دوسری جانب لاپتہ بچوں کی تلاش کے لیے دریائے سندھ کی مختلف نہروں میں ریسکیو آپریشن بھی کیا جارہا ہے واضح رہے کہ بچے کے والد نے عدالت میں داخل کرائی گئی درخواست میں بچے کی نعش کو اپنے بیٹے افتاج الرحمن کی نعش ماننے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد عدالت نے بچے کی قبر کی قبر کشائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…